ن لیگ کے رویے سے لگتا ہے الیکشن نہیں چاہتی، بڑی پیشگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ( ن) لیگ کے رویے سے لگتا ہے وہ الیکشن نہیں چاہتی، (ن) لیگ تاثر دے رہی ہے کہ الیکشن وہ جیتیں گے مگر یہ لوگ کوئی انتخابی مہم نہیں چلارہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ کوئی معاشرہ احتساب کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا، لیکن پاکستان میں احتساب نہیں ہوا انتقام لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے پیپلز پارٹی سے انتقام لیا گیا، سیف الرحمان نے پیپلز پارٹی کے ساتھ انتقام لیا۔مولا بخش چانڈیو نے بشریٰ بی بی کے خلاف نعرے لگانے کے واقعہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو اسمبلی آتی تھیں تو ن لیگ نعرے لگاتی تھی، بینظیر بھٹو تسبیح پڑھ رہی تھیں تو شیخ رشید مذاق اڑا رہے تھے، پھر میاں صاحب کی بیٹی جہاں جاتیں وہاں نعرے لگتے تھے۔انہوں نے (ن) لیگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ماضی کی تلخیاں بھول چکے ہیں یہ نہیں بھولے۔انہوںنے کہا کہ میاں صاحب جیل گئے تو واپس بادشاہ بن کر آئے ہیں، میاں صاحب نے گوجرانولا میں باجوہ کے خلاف تقریر کی، میں نہیں کہتا کہ میاں صاحب دوبارہ جیل جائیں۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ تجربہ کا تعلق عمر سے نہیں ہوتا، آصف زرداری نے بات اپنے بیٹے کیلئے کہی تھی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ( ن) لیگ کے رویے سے لگتا ہے کہ وہ الیکشن نہیں چاہتے، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ الیکشن ہوں تو صرف وہ جیتیں، میاں صاحب بہت سی باتیں آصف زرداری کو نہیں بتاتے، ن لیگ تاثر دے رہی ہے کہ الیکشن وہ جیتیں گے، مگر ن لیگ کوئی انتخابی مہم نہیں چلا رہی، پیپلز پارٹی بھرپور انتخابی مہم چلا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close