سابق وزیراعظم نواز شریف مری پہنچ گئے، ساتھ کون ہے؟

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف مری پہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ مریم نواز بھی موجود ہیں۔سابق وزیراعظم کچھ روز مری میں قیام کریں گے، اس دوران وہ لیگل ٹیم اور پارٹی رہنماں سے ملاقات کریں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب ریفرنسز میں سزاں کے خلاف نواز شریف کی اپیلوں کی سماعت ہوئی تھی جو 29 نومبر تک ملتوی کردی گئی ۔

مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف بھی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔عدالتِ عالیہ میں ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close