کتاب میں سب سچ لکھا، تمام باتوں کا دفاع بھی کر سکتی ہوں، حاجرہ خان کا دعویٰ

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سے متعلق کتاب لکھنے والی اداکارہ حا جرہ خان نے کہا ہے کہ میں نے کتاب میں سب سچ لکھا اور اس کے ثبوت موجود ہیں جبکہ میں ان تمام باتوں کا دفاع بھی کرسکتی ہوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حاجرہ خان پانیزئی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی دہرے معیار کے مالک ہیں، میری ان سے دوستی پلس تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے لوگوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا، میں نے اس کتاب میں عمران خان کے بارے میں جو لکھا اس کے ثبوت موجود ہیں اور میں ہر لکھی گئی بات کا دفاع کرسکتی ہوں۔عمران خان سے پہلی ملاقات کے بارے میں ہاجرہ خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے میری پہلی ملاقات کراچی میں ہوئی، دوسری ملاقات فنڈ ریزنگ مہم کے دوران ہوئی، میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات پرپرجوش اور گھبراہٹ کا شکار تھی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی شخصیت کے بارے میں تجسس تھا، اس لیے انہیں جاننے کی کوشش کی تو پھر میری ان سے پہلے دوستی اور پھر دوستی پلس ہوگئی، چیئرمین پی ٹی آئی کا حلقہ احباب متاثرکن نہیں تھا، میں نے دیکھا چیئرمین پی ٹی آئی منشیات استعمال کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سیاختلافات کی وجہ منشیات نہیں کچھ اورتھی، اللہ تعالی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اتنا نوازا شاید وہ اس کے قابل نہیں تھے۔ حا جرہ خان پانیزئی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کتاب کامسودہ بھیجا جس کے بعد میرا ای میل ہیک کروا دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close