قرضہ ایپ کی آڑ میں شہری کو بلیک میل کرنیوالے دو ملزمان دھر لیے گئے، پہچان سامنے آ گئی

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے )سائبر کرا ئم سرکل کو ئٹہ نے کا میاب کا رروائی کر تے ہو ئے جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گزشتہ روز سائبر کرام سرکل کو ئٹہ نے کا میاب کا رروائی کر تے ہو ئے جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ کے الزام میں2ملزمان ملک شارق اور ثاقب عباس کو کوئٹہ سے گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف لون ایپ کی آڑ میں شہری کو بلیک میل کرنے اورمطلوبہ رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ان کی بیٹی کی تصاویرا ور ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے ۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان سے بر آمد کئے گئے 2 عدد موبائل فونز میں شہری کی بیٹی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز موجود پا ئی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں گرفتارملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close