ن لیگ نئی لاڈلی جماعت کے طور پر سامنے آرہی ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر نے نیا موضوع چھیڑ دیا

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے ہے کہا کہ( ن) لیگ کا بلوچستان عوامی پارٹی کے پاس جانا معمولی بات نہیں، مریم نواز اور شہبازشریف بلوچستان عوامی پارٹی پر تنقید کیا کرتے تھے، یہ مسلم لیگ ن کے نظریہ کی کمزوری ہے۔سابق سینیٹر اور پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی بات کرنے والوں کا کردارشام میں تبدیل ہوجاتا ہے، ن لیگ پہلے بلوچستان عوامی پارٹی پر تنقید کیا کرتی تھی، ن لیگ نئی لاڈلی جماعت کے طور پر سامنے آرہی ہے۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ مریم نواز اور شہبازشریف کے بلوچستان عوامی پارٹی سے متعلق بیانات ریکارڈ پر ہیں، یہ مسلم لیگ ن کے نظریے کی کمزوری ہے، بڑی سیاسی جماعتیں اپنے نظریے کے ساتھ کھڑی رہتی ہیں۔پیپلز سابق سینیٹر نے کہا کہ یہ معمولی بات نہیں کہ ن لیگ بلوچستان عوامی پارٹی کے پاس چلی گئی ، ایم کیوایم کا ن لیگ سے اتحاد بھی غیرمعمولی بات ہے، تمام سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کو راضی کرنے میں لگی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں