ن لیگ پنجاب کی پارٹی ہے لیکن۔۔۔ سینئر ن لیگی لیڈر نے معاملہ واضح کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی ) مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ بند کمروں میں فیصلے نہیں کرتی۔نجی ٹی وی سے گفتگو انہوںنے کہا کہ 16 ماہ میں 15جماعتوں کی اتحادی حکومت مشکل سے چلائی، پی ڈی ایم حکومت کے بعد لوگوں نے ن لیگ کی جانب دیکھنا شروع کردیا، ن لیگ نے پورے پنجاب میں لوگوں کو متحرک کیا ہے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ ن لیگ پنجاب کی پارٹی ہے، ن لیگ دیگر صوبوں میں جاتی ہے تو بھی تنقید ہوتی ہے، ن لیگ نے بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھایا، ن لیگ دور میں بلوچستان کے 5 ہزار طلبہ کو وظائف دیئے، ن لیگ نے بلوچستان میں تاریخی کام کئے ہیں، ہمیں آئین و جمہوریت کے لئے راستہ نکالنا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کہ 2018 میں سخت ترین حالات میں ایک کروڑ 27 لاکھ ووٹ ملے تھے، (ن) لیگ بند کمروں میں فیصلے نہیں کرتی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں