تعمیراتی سیکٹر پر مزید ٹیکس مسترد کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی )صدر اسلام آباد سٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن سردار طاہر محمود اور جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق نے آئی ایم ایف کی طرف سے مزید ٹیکس لگانے کی شرائط کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے دبا ئوپر تعمیراتی سیکٹر پر مزید ٹیکس منظور نہیں ہیں ٹیکس بڑھانے سے مہنگائی کا طوفان مزید آئے گا .

انہوں نے کہا کہ ٹیکس مزید بڑھانے سے تعمیراتی سیکٹر سمیت بہت سے شعبے مشکلا ت کا شکار ہو جا ئیں گے ا س لیے حکو مت ا یسے فیصلے کر نے سے گریز کرے اور بزنس کمیونٹی بالخصوص برآمدی صنعت کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے تاکہ برآمدات میں اضافہ ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے جو معیشت کو مزید نقصان پہنچائیں ان سے بہتر ہے کہ ٹیکس قوانین میں سقم دورکرنے کیلئے سٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کی جائے کیونکہ جب تک ٹیکسیشن نظا م میں سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اصلاحات نہیں ہوں گی اسوقت تک ریونیوکا ہدف پورا نہیں ہوگا جس کے لئے حکومت سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر اس سلسلہ میں قانون سازی کر ے اور اس پر عمل درآمد کیلئے متعلقہ اداروں کارویہ بھی کاروبار دوست ہوناچاہیے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close