8 فروری کا سورج کس کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا؟ بڑا دعویٰ

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد شعبہ خواتین اسلام آباد صدر فرح ناز اکبر نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کیلئے درخواست جمع کرانے کے بعد خواتین کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر پارٹی قیاد ت نے مجھے پارلیمان میں منتخب کیا تومیں یقین دلاتی ہوں کہ میںنے جیسے مشکل وقت میںبھی پارٹی کا ساتھ نہیںچھوڑا،جلسے جلوس ،احتجاج ،سوشل میڈیا،پرنٹ میڈیا سمیت ہرمحاذ پر پارٹی کیلئے آواز اٹھائی ،

اسلام آباد میں خواتین کی بڑی تعداد کو پارٹی میں شامل کروانے اور جماعت کی نچلی سطح تک مضبوطی اور خواتین کی اُس میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے نہ صرف دن رات کوشاں رہی بلکہ اب بھی مسلسل عزم او رولولے کے ساتھ اس سلسلے کو آگے بڑھا یا ایسے ہی بڑھاتی رہونگی۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات یا بلدیاتی انتخابات میں نہ صرف گھر گھر جا کر مسلم لیگ(ن) کیلئے لوگوں سے ووٹ کی اپیل کی بلکہ خاص طورپر خواتین کو اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ ووٹ والے دن گھر سے نکل کر انتخابی عمل میں ہر صورت اپنا حصہ ڈالیں، جس کا فائدہ پارٹی اورو پارٹی امیدواران کواسلام آباد سے جیت کی صورت میںہوا۔پارلیمان میں منتخب ہونے کے بعد اس سے بھی زیادہ انتہائی جوش جو جذبے،ایثار،ولولہ انگیزی اورانتھک محنت سے پارٹی کی سربلندی کیلئے دن رات محنت اور ولولے کے ساتھ پارٹی کیلئے خدمات سرانجام دیتی رہونگی۔مسلم لیگی رہنما فرح ناز اکبر نے مزید کہاکہ مسلم لیگ(ن) میاں نوازشریف کی قیادت میں پھر سے ملک وقوم کی خدمت کیلئے تیارہے،سابق وزیراعظم اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور مظالم کو بھلاکرملک اور عوام کیلئے واپس آئے ہیںاور سب کچھ چھوڑ کر نئے جذبے سے کام شروع کیا ہے ، انشاء اللہ8فروری کا سورج مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا اور کامیابی کے بعد مسلم لیگ(ن) اس سفر کا پھر سے آغاز کرے گی جو سفر 2017ء میں روک دیاگیاتھا۔ انہوںنے کہاکہ جو لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات ہے جو پاکستان کی سیاست کی فیلڈ ہے جو پاکستان کے عوام کی فیلڈ ہے وہ21اکتوبر کو پورے پاکستان اور سیاسی جماعتوں نے دیکھ لی ہے،اپنے بچوں کے تابناک مستقبل کومحفوظ بنانے اور ملک کو معاشی طورپر دوبارہ مستحکم دیکھنے کیلئے 8فروری کو ہر باشعور شہری کا ووٹ صرف شیر کیلئے ہوگا۔

مسلم لیگی رہنما فرح ناز اکبرنے مزید کہاکہ قائد نوازشریف کی سیاست کے خاتمے کااعلانات کرنے والے دعویداروں کو آج اپنی سیاست کی فکرلاحق ہے جبکہ مسلم لیگ(ن) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے اُن کے مصنوعی اور جھوٹے دعوئوں کی بھی قلعی کھول دی ہے،2018ء کے انتخابات اورریاست مدینہ کے اپنے چارسالہ دوراقتدارکے ضمنی الیکشن میں”آراوز” کو اغواکرنیوالوں کے منہ سے لیول پلئینگ فیلڈ کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔انہوں نے کہاکہ ملک و قوم کو اس وقت معاشی،اقتصادی اور مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کیلئے مسلم لیگ(ن) کو اقتدارمیں لانے کی اشد ضرورت ہے، ماضی میں بھی مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی کیلئے اہم کردار اداکیا اورپارٹی قائدو سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے اپنیہر دوراقتدار میںترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے گئے اورانشاء اللہ 8فروری کے تاریخی معرے میں بھی عوام کی عدالت کا فیصلہ وزیراعظم میاں نوازشریف ہی ہونگے ،اُن کی سربراہی میں ترقی کایہ سفر پھر سے شروع ہوگااوربحیثیت وزیراعظم اُن کے ویژن اور تجربات و مشاہدات کے ثمرات سے محروم طبقات مستفید ہوں گے اور وہ ان کی دیرینہ محرومیوں کا مداوا کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close