اہم ترین ملک میں پاکستان کے سفیر سبکدوش ہو گئے

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان کے چین میں متعین سفیر معین الحق تین سال خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش گئے۔ چین کے لیے نامزد پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی 11 نومبر کو بیجنگ میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ذرائع کے مطابق سفیر خلیل ہاشمی چارج سنبھالنے پر گریٹ ہال بیجنگ میں چینی صدر کو اسناد سفارت پیش کریں گے۔

سفیر خلیل ہاشمی تاحال اقوام متحدہ جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی مستقل مندوب ہیں ۔سبکدوش پاکستانی سفیر متعین الحق کو پرتپاک انداز میں بیجنگ سے رخصت کیا گیا ۔سبکدوش سفیر کو چینی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ماؤمنگ، سفارتخانے کے حکام نے الوداع کہا۔چین میں سفارتی خدمات کے بعد سبکدوش پاکستانی سفیر معین الحق اسلام آباد پہنچ گئے ۔اپنے بیان میں سبکدوش سفیر معین الحق نے کہا چین میرا دوسرا گھر ہے، الوداع کہنا بہت مشکل ہے۔ہمیشہ پاکستان، چین دوستی کا سفیر رہوں گا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں