علی محمد خان نے عدلیہ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا ہے کہ سابق سپیکر اسد قیصر کی گرفتاری پر عدلیہ سے رجوع کیا جائیگا ۔پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن تاریخ کے اعلان والے دن اسد قیصر کی گرفتاری سمجھ سے باہر ہے۔انہوں نے کہا کہ پکڑ دھکڑ سے نکل کر الیکشن کی فضا بنائی جائے اور تمام سیاسی جماعتوں کو آزادی سے الیکشن لڑنے دیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close