سینئر بیوروکریٹ کو وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تعینات کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22کے افسرکیپٹن (ر) خرم آغا کو وزیراعظم کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کر دیا ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹن (ر) خرم آغا وزیراعظم کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کردیا گیا ہے ، ان کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ سے ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22کے خرم آغا اس وقت سیکرٹری مواصلات کے عہدے پر ہیں۔یاد رہے کہ سابقہ پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ نے چند روز قبل استعفی دے دیا تھا ، اورکے استعفے کے بعد سے پرنسپل سیکرٹری کا عہدہ خالی تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close