اسلام آباد، منشیات فروشی میں ملوث خاتون گرفتار، پہچان سامنے آ گئی

اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاو ن جاری،تھانہ سنبل پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ایک عورت سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کر کے بھا ری مقدار میں چرس اور ہیر وئن برآمد کرلی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شراب ومنشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،

تھا نہ سنبل پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ایک عورت سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کی شناخت شہادت علی،محمد حمزہ، شان علی، خضر علی، محمد وسیم اور بلقیس بی بی کے ناموں سے ہوئی ہے،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 07کلو گرام ہیروئن اور 5.77کلو گرام چرس بر آمد کر لی گئی،ملزمان کیخلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ،ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے منشیات فروشی کا انکشاف کیا ہے ،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ،آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر نا صر خاں نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی، ایسے مکروہ اور گھناو نے کاروبار میں ملوث عناصر کو کسی بھی صورت نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کرنے کی ہرگز اجاز ت نہیں دی جائے گی،اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ” پکار- 15 “پر فورا اطلاع دیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں