نواز شریف کی واپسی پر مولانا فضل الرحمان نے کیا تبصرہ کر دیا؟

اسلام آباد(آئی این پی )جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی بھی جبر و تسلط کسی محب وطن کو ملک آنے سے نہیں روک سکتا۔جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کتنا بھی جبر و تسلط کرلے اس کا اثر زیادہ دیر تک نہیں رہتا، مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو وطن واپسی پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد جے یو آئی ف، مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں نے ملکر متفقہ طور پر شہبازشریف کو وزیراعظم بنایا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں