پاکستان کے چار اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق، تمام نمونوں کا تعلق افغانستان میں پولیو وائرس کلسٹر سے ہے

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان کے 4 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق تمام نمونوں میں ملے وائرس کا تعلق افغانستان میں پولیو وائرس کلسٹر سے ہے۔نگران وزیر صحت ندیم جان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب 43 مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہوئے جو بہت تشویشناک ہے۔

نگران وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کا حساس ترین پولیو سرویلنس نظام قائم ہے، نمونوں میں وائرس کی تصدیق ظاہر کرتی ہے کہ یہ نظام موثر انداز میں کام کر رہا ہے۔ندیم جان نے کہا کہ ماحول میں وائرس کی موجودگی ہر بچے کے لیے خطرہ ہے، پولیو لا علاج ہے اور صرف ویکسین ہی بچوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے رواں سال کئی انسدادپولیو مہمات کا انعقاد کیا ہے، نومبر میں جن علاقوں میں وائرس ہوگا وہاں انسداد پولیو مہم میں ویکسین دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں