راولپنڈی(آئی این پی )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 7نومبر تک توسیع کردی۔ طلبہ کی درخواستوں پر غور کرتے ہوئے وائس چانسلر نے بغیر لیٹ فیس چارجز کے تاریخ میں توسیع کی منظوری دی۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے ملک بھر سے طلبہ کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر غور کرتے ہوئے سمسٹر خزاں 2023ئ کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس چارجز کے 7نومبر تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(بی اے جنرل)، ایسوسی ایٹ ایٹ ڈگری اِن کامرس(بی کام)، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، بی ایس(او ڈی ایل )پروگرامز، ڈیڑھ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز، بی بی اے، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسزمیں داخلوں کے خواہشمند افراد اب نئی تاریخ تک بغیر لیٹ فیس چارجز کے داخلہ لے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اِن پروگرامز میں پہلے سے داخل(جاری طلبہ)کے لئے انرولمنٹ کی آخری تاریخ پہلے ہی 25۔اکتوبر مقرر کی گئی ہے، یعنی جاری طلبہ 25۔اکتوبر تک اپنی انرولمنٹ کرسکتے ہیں۔تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ایسوسی ایٹ ڈگری(بی اے/بی کام)اور بی ایڈ پروگراموں کے فارم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر اور ملک بھر میں قائم سوئفٹ سینٹرز پر بھی دستیاب ہیں۔اپلائی کرنے اور فیس جمع کرنے کا طریقہ کار پراسپکٹس میں درج کیا گیا ہے۔داخلوں کے بارے میں مزیدمعلومات یونیورسٹی کے علاقائی دفاترسے یا یونیورسٹی کے ہیلپ لائن 111 112 468 -051 پر کال کرکے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں