اسلام آباد، پٹرول پمپ پر گیس سلنڈر دھماکہ، بڑا جانی نقصان ہو گیا

اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد کے سیکٹر ایف 7مرکز میں پیٹرول پمپ پر گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ ایک بچہ اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون مرکز میں پمپ پر ری فیلنگ کے دوران گاڑی کا سلینڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دوخواتین سمیت 4 افرادزخمی ہوئے انہیں طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پمپ پر گاڑی کے سلنڈر میں گیس بھروانے کے دوران یہ دھماکا ہوا ہے، شدت کافی زیادہ تھی،گاڑی کے پچھلی سیٹ پر دو خواتین بیٹھی تھیں جوکہ بہت زیادہ زخمی ہوئیں انہیں طبی امدادا کیلئے فوری طور پرہسپتال پہنچایا گیا۔تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگئیں اس کے علاوہ گاڑی کاڈرائیوراور بچے سمیت پمپ اہلکار زخمی ہوئے۔پولیس کی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ گاڑی میں ناقص سلنڈر لگا ہوا تھا جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے بعد پٹرول پمپ کو سیل کر دیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close