ملک کو سب سے زیادہ نقصان عدلیہ نے پہنچایا، خواجہ آصف پھٹ پڑے

اسلام آباد (آئی این پی )مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرخواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عوام کو احتساب سے غرض نہیں وہ ریلیف چاہتے ہیں، ملک کو سب سے زیادہ نقصان عدلیہ نے پہنچایا۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف 2007 میں آئے تو جہاز واپس موڑ دیا گیا، نوازشریف دوسری بار آئے تو جیل بھیج دیا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ حالات کے مطابق حقیقت کو سامنے رکھنا ہوگا، عوام کا سب سے بڑا مسئلہ احتساب نہیں مہنگائی ہے، بہت سی میٹنگزمیں کہا احتساب کو بیانئے کا محور نہیں ہونا چاہئے، عدلیہ بار بار آزمائش پر پورا نہیں اتری، عدلیہ کی نئی لیڈر شپ سے بڑی امیدیں ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حالات کے مطابق حقیقت کو سامنے رکھنا ہوگا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں