عثمان ڈار کا بیان رضاکارانہ ہے، تو آج تک خاموش کیوں تھے، سوال پوچھ لیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی)ترجمان پی ٹی آئی شعیب شاہین نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں،عثمان ڈار رضاکارانہ بیان دینا چاہتے تھے توآج تک خاموش کیوں تھے۔ ترجمان پی ٹی آئی شعیب شاہین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کاکہا کہ نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

عثمان ڈار نے بہت کچھ برداشت کیا مگر برداشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہسندھ کے نگران وزیر داخلہ نے بیان دیاتھاکہ عثمان ڈار گرفتار ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی تو گرفتار تھے ان کو کیا پتہ پیچھے کیا ہورہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close