نواز شریف کا نیا بیانیہ سامنے آ گیا، نام بالکل لیں گے، نام لینے سے کوئی بھی نہیں روکے گا

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما محمد زبیرنے کہا ہے کہ عمران خان لانچ نہ ہوتا تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نواز شریف نے 2018 یا 2019 میں کہا تھا کہ میں نے اپنا کیس اللہ کے سپرد کردیا ہے تو یہی اب ہمارا بیانیہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ن لیگ کے بیانیے پر بڑی بحث ہوئی۔

ایک سوال کے جواب میں محمد زبیر نے کہا کہ نام بالکل لیں گے، نام لینے سے کوئی بھی نہیں روکے گا۔ جو آج بدحالی ہے 2017 کے حالات سے شروع ہوتی ہے، اگر پروجیکٹ عمران خان لانچ نہ ہوتا اور اس کو کامیاب بنانے کیلئے توڑ پھوڑ نہ کی جاتی، نااہلیت نہ کی جاتی، جیلوں میں نہ ڈالا جاتا تو پاکستان یہاں نہ کھڑا ہوتا۔ ایک سوال کے جواب میں محمد زبیر نے کہا کہ کئی مرتبہ نواز شریف صاحب کا بیانیہ غالب ہوتا ہے کبھی شہباز شریف صاحب کا بیانیہ پریویل کرتا ہے، اگر نواز شریف تجربہ کار ہیں تو شہباز شریف بھی تجربہ کار ہیں، اس معاملے میں متفقہ طور پر بات ہوئی ہے، یہ نہیں کہ ایک کا بیانیہ جیت گیا اور دوسرے کا ہار گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close