اسلام آباد(آئی این پی)پاسکو میں اسٹور کی گئی ہزاروں ٹن سرکاری گندم خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ادارے نے 36ہزار میٹرک ٹن سے زائد خراب گندم فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو)میں رکھی گئی ہزاروں میٹرک ٹن گندم خراب ہوگئی۔ حکام نے پاسکو کی 36ہزار 213میٹرک ٹن خراب گندم کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،گندم فروخت کرنے کے حوالے سے ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔
خراب گندم کو انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے،پاسکو کی جانب سے خراب گندم کی فروخت کے لیے لفافہ بند بولیاں طلب کی گئی ہیں جنھیں 10اکتوبر تک طلب کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق بولیاں اسی روز ہی کھولی جائیں گی، واضح رہے کہ خراب گندم پاسکو کے خیرپور زون کے مختلف علاقوں میں پڑی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں