شہر یار آفریدی کیخلاف ڈپٹی کمشنر کو ریلیف نہ مل سکا

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کے خلاف ایم پی او آرڈر میں اختیارات سے تجاوز پر توہین عدالت کیس میں انٹراکورٹ اپیل خارج کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ سے ڈی سی اسلام آباد کو سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف کوئی ریلیف نہ مل سکا، عدالت نے عرفان میمن کی اپیل ناقابل سماعت قرار دیدی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیل ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردی، ڈی سی اسلام آباد نے سنگل بنچ کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سماعت کی، ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے وکیل راجہ رضوان عباسی پیش ہوئے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے ڈپٹی کمشنر پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے، جسٹس بابر ستار جمعرات کو ڈی سی و دیگر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close