ترنول میں غیر قانونی پیٹرول کے خلاف آپریشن، سینکڑوں لیٹر قبضے میں، 2 افراد گرفتار

اسلام آباد(آئی این پی) مجسٹریٹ صدر میر یامین نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ترنول کے علاقہ میںغیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف بڑے آپریشن میں 400 لیٹر ایرانی پیٹرول قبضے میں لیکر 2 ایجنسیز کو سیل اور2 افراد کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ترنول کے علاقہ میں مجسٹریٹ صدر میر یامین نے بڑا آپریشن کیا۔

آپریشن غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف کیا گیا، مجسٹریٹ صدر نے خلاف ورزی کرنے پر چار سو لیٹر ایرانی پیٹرول قبضے میں لیکر دو ایجنسیز کو سیل کر دی گیا، اس کے ساتھ ساتھ مجسٹریٹ صدر نے غیر قانونی پیٹرول فروخت کرنے والے دو افراد گرفتار کر لئے۔مجسٹریٹ صدر نے ایل پی جی کے غیر قانونی بھرائی سینٹر پر بھی چھاپہ مارا اور سلینڈر بھرنے والی مشین برآمد کر کے تھانہ منتقل کر دی گئی، غیر قانونی پٹرول فیلنگ ایجنسی کی دوکانیں سیل جبکہ ایک شخص گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔مجسٹریٹ صدر نے بڑھتے ہوئے ڈینگی کیسسز کی روک تھام کے لئے بھی کاروائیاں کی،ٹائر شاپ اور کباڑ خانہ کو ڈینگی لاوا ملنے پر سیل کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں