قومی اسمبلی کا ایک حلقہ کتنے ووٹوں پر مشتمل ہو گا؟ چاروں صوبوں کی تفصیل جاری

اسلام آباد (آئی این پی)قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے ابتدائی حلقہ بندیوں پر کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا، الیکشن کمیشن کی حلقہ بندی کمیٹیوں نے کام مکمل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن(آج) بدھ کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی منظوری دے گا، ابتدائی حلقہ بندیوں کے حوالے سے کام آخری مراحل میں ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی منظوری کے بعد ابتدائی فہرست جاری ہوگی۔پنجاب میں قومی اسمبلی کا کوٹہ 9 لاکھ 5 ہزار595 رکھا گیا ہے۔

سندھ میں قومی اسمبلی کا کوٹہ 9 لاکھ 13 ہزار رکھا گیا ہے۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں قومی اسمبلی کا کوٹہ 9 لاکھ 7 ہزار 913 افراد کی آبادی پر مشتمل ہوگا۔ بلوچستان میں قومی اسمبلی کا کوٹہ 9 لاکھ 30 ہزار 900 ہوگا۔ اسلام آباد کے لیے قومی اسمبلی کا کوٹہ7 لاکھ 87 ہزار954 رکھا گیا ہے۔پنجاب صوبائی اسمبلی کے لیے کوٹہ 4 لاکھ 29 ہزار 929 ہو گا۔ سندھ اسمبلی کے حلقے کا کوٹہ 4 لاکھ 28 ہزار 431 رکھا گیا ہے۔کیپی اسمبلی کے حلقے کا کوٹہ 3 لاکھ 55 ہزار270 نفوس پر مشتمل ہوگا۔ بلوچستان اسمبلی کے حلقے کا کوٹہ 2 لاکھ 92 ہزار 47 افراد پر مشتمل ہوگا۔الیکشن کمیشن اعتراضات 28 اکتوبر سے 26 نومبر تک نمٹائے گا۔ حلقہ بندیوں پر تجاویز، اعتراضات 27 ستمبر سے 28 اکتوبر تک دائر ہوسکیں گے۔ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو جاری کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close