امریکا معاشی بحالی کی کوششوں میں پاکستان کی مدد کرے گا، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد(آئی این پی)امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکا معیشت کی بحالی کے لیے کوششوں میں پاکستان کی مدد کرے گا۔نگران وزیر منصوبہ بندی و ترقی سمیع سعید سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق نگران وزیر منصوبہ بندی نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر امریکی تعاون کو سراہا، دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

نگران وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے اقتصادی بحالی کے لیے حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی تشکیل جیسے اقدام کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔اعلامیہ کے مطابق نگران وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نیامریکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے حوالے سے دعوت دی۔اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون جاری رکھے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close