قائد اعظم یونیورسٹی، طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی)قائد اعظم یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ کر لیا، سیکرٹری تعلیم وسیم اجمل کی سربراہی میں طلبہ یونین کے لیے قواعد طے کرنے کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسی وائس چانسلر پروفیسر نیاز کی زیر صدارت اجلاس میں شریک ہوئے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے قائد اعظم یونیورسٹی سنڈیکیٹ اجلاس میں بحیثیت رکن شرکت کی۔

چیف جسٹس نے یونیورسٹی میں اسلحہ بردار پولیس، رینجرز اور سکیورٹی کی موجودگی پر اظہار ناراضگی کیا، قاضی فائز عیسی نے کہا کہ یونین غیر جماعتی ہو، فرقہ واریت ، لسانی تقسیم سے پاک ہو، یونیورسٹی کو اسلحہ و منشیات سے پاک رکھیں۔قاضی فائز عیسی نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی کے پہلے قانون میں یونین موجود تھی، جنرل ضیاالحق کے مارشل لا کے پہلے حکم میں یونیورسٹی یونین ختم کی گئی۔چیف جسٹس نے کہا کہ کسی کو بھی یونیورسٹی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہ دیں، ایجنسیوں کو بھی یونیورسٹی معاملات سے پرے رکھیں، یہاں اعلی تعلیم پر توجہ دی جائے۔واضح رہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں آخری بار چیف جسٹس بھگوان داس نے دورہ کر کے اجلاس میں شرکت کی تھی، سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے بھی ایک بار آن لائن اجلاس میں شرکت کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close