چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت مقرر، کیس میں ساتھ کون کون شامل؟

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت 26 ستمبر کو مقرر کردی گئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق سابق وفاقی وزرا اسد عمر اور فواد چوہدری پر بھی فرد جرم عائد کی جائے گی۔

کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد الیکشن کمیشن کیخلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کی تھی، جس پر انہیں نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close