اسلام آباد، واکنگ ٹریل پر پڑے بیگ سے اسلحہ برآمد، کیا کیا شامل تھا؟

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد کے مارگلہ ہلز کی ٹریل فائیو پر دستی بموں اور اسلحے سے بھرا بیگ ملا ہے،پولیس کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود ٹریل فائیو کے قریب سے بیگ ملا جس سے ایک 9ایم ایم پستول، 50گولیاں برآمد کرلی گئیں،پولیس کے مطابق بیگ سے 3دستی بم اور ریڈ زون ایریا کا نقشہ بھی ملا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس)نے دستی بم ناکارہ بنادیے۔ پولیس نے بیگ اور سامان کو قبضے میں لے لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں