سی ڈی اے افسران کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف، تحقیقات شروع

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)افسران کے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں،ایف آئی اے نے چیئرمین سی ڈی اے کو لکھے گئے خط میں سی ڈی اے سے تمام افسران کی مالی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔

خط کے متن کے مطابق سی ڈی اے کے افسران پر کرپشن، منی لانڈرنگ اور ٹیمپرنگ کے الزامات ہیں، ملزمان ریکارڈ ٹیمپرنگ کرکے ٹھیکیداروں کو جعلی ادائیگیاں کرتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close