بشری بی بی، عمران خان کی بہنوں کے خلاف کارروائی، نعیم پنجوتھا نے سخت مؤقف اختیار کر لیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ بشری بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،اپنے بیان میں نعیم پنجوتھا نے کہا کہ بشری بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، بشری بی بی کو روزانہ عدالتوں کے چکر لگوانے کی کوشش کی جا رہی ہے،

نعیم پنجوتھا نے کہا کہ بشری بی بی سے منسلک بیانات غلط ہیں، ان کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کے خلاف کرپشن کے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close