عمران خان کی زندگی اہم ہے، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، خصوصی عدالت کا حکم جاری

اسلام آباد (انٹرنیوز) سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے کہا ہے کہ عمران کی زندگی اہم ہے، اسی لئے حاضری سے استثنیٰ دیا،جسمانی ریمانڈ بھی منظور نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے عمران خان کا جسمانی ریمانڈ منظور نہ کرنے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی دو سماعتیں ہوچکیں، عمران خان کی زندگی اہم ہے، معلوم نہیں چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے باہر لانے پر کوئی حادثہ پیش آجائے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ غیر معمولی صورتحال کو مد نظررکھ کر عمران خان کا جسمانی ریمانڈ منظور نہیں کیا جاسکتا اسی لئے حاضری سے بھی استثنیٰ دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close