اعلی بیورو کریسی کی اکھاڑ بچھاڑ، کس کو کون سا منصب ملا؟

اسلام آباد(آئی این پی)اعلی افسر شاہی کی اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی، ایڈیشنل سیکرٹریوں سمیت متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔گریڈ 22 کے بابر حیات تارڑ سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان مقرر، حسن محمود یوسفزئی کو ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن لگا دیا گیا، اسد رحمان گیلانی ایڈیشنل سیکرٹری انچارج صنعت و پیداوار ڈویژن مقرر، محمد اسد اسلام ماہنی کو ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و پیداوار لگا دیا گیا۔

ظہور احمد اور محمد زبیر اصغر قریشی کو اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی، فرحان عزیز خواجہ کو ڈی جی سول سروسز اکیڈمی لاہور تعینات کردیا گیا، محمد حسن اقبال کو ایڈیشنل سیکرٹری میری ٹائم افیئرز ڈویژن لگایا گیا، صلاح الدین خان کو کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی تعینات کردیا گیا، ندیم محبوب کو سپیشل سیکرٹری داخلہ ڈویژن لگا دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close