گذشتہ 6 ماہ میں ساڑھے 4 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے، کتنے پاکستانی کس ملک میں گئے؟ تفصیل جانیئے

اسلام آباد(انٹرنیوز) گزشتہ 6ماہ میں ساڑھے 4لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے۔حکومتی اعدادوشمار کے مطابق 2023کے پہلے 6ماہ میں4لاکھ 50ہزار پاکستانی روزگار کے بیرون ملک منتقل ہوئے۔غیر ملکی میڈیا نے امیگریشن بیورو کی تازہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی، کم تنخواہوں اور دیگر وجوہات کی بنا ء پر 2023ء کے پہلے چھ ماہ میں چار لاکھ 50ہزار پاکستانی روزگار کے لئے بیرون ملک منتقل ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بیرون ملک منتقل ہونے والے افراد میں ڈاکٹر، انجینئر، بینک منیجر،آئی ٹی ماہرین، سیلز مین اور عام مزدور شامل ہیں رپورٹ میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ 2لاکھ 5ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب، ایک لاکھ 21ہزار سے یو اے ای، 35ہزار سے زائد قطر،34ہزار سے زائد عمان، آٹھ ہزار کے قریب بحرین اور 16ہزار سے زائد ملائشیا گئے۔بیرون ممالک جانے والے پڑھے لکھے پاکستانیوں میں پانچ ہزار کے قریب انجینئر، 24ہزار کے قریب مختلف کاروباری شعبوں کے منیجر اور دو ہزار کے قریب ڈاکٹر شامل ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں مزدور شامل ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں