چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف وکیل کے قتل کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف وکیل کے قتل کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل ہوگیا۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس 3 رکنی بینچ کے سربراہ، جسٹس مظاہر نقوی بینچ کا حصہ ہوں گے، جسٹس جمال مندوخیل بھی تین رکنی بینچ میں شامل ہوں گے، گزشتہ سماعت جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی تھی۔

عدالت نے دستیاب بینچ کے سامنے 24 اگست کو سماعت مقرر کرنے کا حکم دیا تھا، واضح رہے سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار اور شامل تفتیش کرنے سے روک رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close