اسلام آباد، موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، کتنے لوگ زخمی ہوئے؟

اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد کے لہتراڑ روڈ کے سامنے موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمی افراد میں پک اپ ڈرائیور اور کنڈیکٹر شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ لہتراڑ روڈ پر فائرنگ کا واقعہ 2 ڈرائیورز کے درمیان سواریاں اٹھانے پر پیش آیا۔

نیلور سے سواریاں لانے والی پک اپ کے ڈرائیور کو لہتراڑ روڈ پر دوسرے ڈرائیور نے فائرنگ کی۔ذرائع نے بتایا کہ فریقین میں پہلے نیلور کے علاقے میں لڑائی ہوئی۔ ملزمان نے پیچھا کیا اور گاڑی روک کر دوبارہ فائرنگ کی۔ واقعے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close