120 غیر قانونی قرضہ ایپس بند کرا دی گئیں کارروائی کیلئے کیس کس کے حوالے؟

اسلام آباد(آئی این پی)سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے اعلامیہ کے مطابق صارفین کے تحفظ کے پیش نظر گوگل اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کے تعاون سے لون ایپس بند کروائی گئی ہیں۔ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ غیرقانونی لون ایپس سے متعلق سنگین شکایات موصول ہوئی تھیں، ان غیر قانونی ایپس چلانے والے افراد کے خلاف الیکٹرونک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016 کے مطابق مزید کارروائی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھیجا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ایس ای سی پی غیر قانونی ایپس کی موجودگی کے لیے گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور کی مسلسل مانیٹرنگ بھی کرتا ہے۔ ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ لائسنس یافتہ این بی ایف سیز اور منظور شدہ لون ایپس کے خلاف کسی بھی شکایت کی صورت میں ایس ای سی پی کے کمپلنٹ پورٹل https://sdms.secp.gov.pk/sdmsadmn/ پر شکایات درج کروائیں۔اس کے علاوہ غیر قانونی لون ایپس یا غیر قانونی سرمایہ کاری کی اسکیموں کی اطلاع بھی اس پورٹل پر دے سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close