اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کی کورکمیٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں قید کرنے کی شدید مذمت کرتے کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے بڑی جماعت کے سربراہ کو غیرانسانی ماحول میں قید کیا گیا جو شرمناک ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ کے پی بلدیاتی انتخابات میں فقیدالمثال کامیابی قوم کے اعتماد کی مظہر ہے عوام تحریک انصاف ہی کو اپنے ووٹ کا حقدار تصور کرتے ہیں، کامیابی پر صوبائی قیادت، کارکنان اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
کور کمیٹی نے کہا کہ سی سی آئی کے ذریعے آئینی و جمہوری بحران پیدا کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں پاکستان کا مستقبل آئین کے مطابق شفاف انتخابات میں پوشیدہ ہے حلقہ بندیوں کی آڑمیں انتخابات کے غیرمعینہ التوا کی ناپاک سازش کی جارہی ہے، نااہل، بددیانت جمہوریت پر شب خون مارنے کی کوششوں میں مصروف ہے، تحریک انصاف عوامی منشا کیلئے آئین، جمہوریت، انتخاب کیخلاف ہر سازش کا مقابلہ کرے گی۔کمیٹی کا کہنا تھا کہ چند گھنٹوں کی مہمان حکومت کیہاتھوں عوام کے معاشی قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کور کمیٹی نے 8 اگست کواسلام آباد میں منعقد ہونے والے وکلا کنونشن کی بھرپور تائید کا اعلان کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں