عام انتخابات میں تاخیر ہوئی تو پیپلز پارٹی اسٹینڈ لے گی، خبردار کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں تاخیر ہوئی تو اس معاملے پر پیپلز پارٹی کو اسٹینڈ لینا پڑے گا، نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ ابتدا میں سمجھتے تھے کہ انتخابات آئین کے مطابق وقت پر ہوں گے، انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات میں تاخیر ہوئی تو پیپلزپارٹی ایک موقف اپنائے گی،

رشید شاہ نے کہا کہ آئین پر عمل کرنا ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ عام طور پر نگران وزیراعظم کے نام کے انتخاب کے لیے کمیٹیاں بنائی جاتی ہیں، تقریبا تمام جماعتیں کمیٹی میں شامل ہیں، کمیٹیوں نے اپنی سطح پر پانچ ناموں کو حتمی شکل دی ہے، قیادت کی سطح پر ان ناموں کو حتمی شکل نہیں دی،سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کا نام نگراں وزیر اعظم کے عہدے کیلئے زیر غور لائے جانے کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہاکہ حکمران اتحاد کوئی ایسا شخص نہیں لگانا چاہے گا جو بریف کیس لائے اور پھر اسے اٹھا کر واپس چلا جائے، ساتھ ہی انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ حفیظ شیخ کا احترام کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھنے والے فعال سیاستدان کو بطور نگران وزیراعظم تعینات کیا گیا تو دھاندلی کا خدشہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close