راولپنڈی ( آئی این پی )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں 2023ء کے پہلے مرحلے کے داخلوں میں دنیا بھر کے تمام ممالک میں رہائش پذیر پاکستانیوں اور انٹرنیشنل طلبہ کے لئے کمپیوٹر سائنس میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ آفر کردیا ہے، کسی بھی ملک میں مقیم پاکستانی اور انٹرنیشنل طلبہ میٹرک، ایف اے اور آئی کام پروگراموں میں بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔یونیورسٹی انٹرنیشنل طلبہ کے لئے تعلیمی پروگرامز آن لائن لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے تحت پیش کر رہی ہے۔
فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15۔اگست، 2023 مقرر کی گئی ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانی اور انٹرنیشنل طلبہ مزید تفصیلا ت کے لئے انٹر نیشنل کولیبر یشن اینڈ ایکسچینج آفس سے ای میل [email protected] یا فون نمبرز 92519250175+ یا 92519572495+ پر رابطہ کرسکتے ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ سمسٹر میں 36 ممالک سے کم و بیش600 طلبہ داخل ہوچکے ہیں، اِن ممالک میں آسٹریلیا، روس، جنوبی کوریا، جاپان، چین، امریکہ، برطانیہ،آئرلینڈ، کینیڈا، فرانس، سپین، سویڈن،یونان،بیلجیم،ایسٹونیا، جرمنی،ہنگری،اٹلی،ناروے،پرتگال،ترکیہ،تائیوان،بوسٹوانا،جنوبی افریقہ،ایران، بحرین،سعودی عرب،ابوظہبی،شارجہ،قطر،عراق،کردستان، اردن،عمان اور کویت شامل ہیں۔وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے آئندہ پانچ سالوں میں انٹرنیشنل طلبہ کی تعداد کا ہدف 10ہزار مقرر کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں