اللہ کرے اسلامیہ یونیورسٹی کا واقعہ جھوٹا ہو، جو بھی ملوث ہے اس کو چوک میں لٹکا دینا چاہیے، اسلامیہ یونیورسٹی مبینہ اسکینڈل پر چیئرمین ایچ ای سی کا موقف

اسلام آباد (آئی این پی)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے مبینہ اسکینڈل معاملے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کا موقف سامنے آگیا۔ چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ اللہ کرے اسلامیہ یونیورسٹی کا واقعہ جھوٹا ہو، باعث شرم ہے، ہماریاداروں کو یہ کیا ہوگیا، اگر ایسی کوئی بات ہے تو کسی کو بھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔

ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ ایچ ای سی نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ یونیورسٹی سے حاصل کر لی، سزا کا عمل جب تک نہیں ہوگا یہ چیزیں چلتی رہیں گی۔چیئرمین ایچ ای سی نے یہ بھی کہا کہ اس واقعے میں جو بھی ملوث ہے اس کو چوک میں لٹکا دینا چاہیے۔واضح رہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے چیف سیکیورٹی آفیسر کو 4 روز قبل گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار ملزمان سے منشیات برآمد ہوئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close