اسلام آباد ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز، کالے شیشے اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس، درجنوں گاڑیوں کے خلاف ایکشن لے لیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسلام ;200;باد ماڈل ٹریفک پولیس کے اشتراک سے ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کالے شیشے اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ کے استعمال پر درجنوں گاڑیوں کے خلاف موثر کارروائیاں کی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ بلال اعظم خان کی زیر نگرانی ٹریل 3 پر یکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اور اسلام ;200;باد ماڈل ٹریفک پولیس کے اشتراک سے ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔

ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کی ای چلان جاری ہونے کے ساتھ ہی گاڑی کی فائل ایکسائز کے سسٹم میں فوری طور پر بلاک کر دی جاتی ہیں ٹریل 3 پر کالے شیشے اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز ٹوٹل 35 گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close