اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی)پٹرولیم مصنوعات اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک پہچانے کیلئے انتظامیہ الرٹ ہو گئی۔ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے بتایا کہ اسلام آباد میں 120 گرام روٹی کی نئی قیمت 18 روپے مقرر کر دی گئی ہے،

نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اشیا خورو نوش کے سرکاری نرخ پر عمل یقینی بنانے کا حکم جاری کر دیا، مجسٹریٹس اپنے علاقوں میں روٹی کا ریٹ اور وزن بھی چیک کریں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے ہدایت کی کہ سرکاری ریٹ پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close