اسلام آباد(آئی این پی)ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے 2023 کی رینکنگ جاری کر دی جس میں اوپن یونیورسٹی کو معیاری تعلیم کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان بھر میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے،اوپن یونیورسٹی نے عالمی سطح پر 25ویں پوزیشن حاصل کی ہے، مقابلے میں پاکستان کی 66سرکاری و نجی یونیورسٹیاں اور دنیا بھر کی 1304یونیورسٹیاں شامل تھیں،
اس موقع پر وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی فیکلٹی اور عملے کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، معیار تعلیم برقرار رکھنے کیلئے پوری جانفشانی سے کام کرتے رہیں گے، ٹائمز ہائر ایجوکیشن اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے تحت عالمی درجہ بندی کا تعین کرتا ہے،اوپن یونیورسٹی پائیدار ترقی کے ہدف نمبر 8میں 39جامعات میں دوسرے نمبر پر، پائیدار ترقی کے ہدف نمبر 1میں 49جامعات میں تیسرے نمبر پر جبکہ ہدف نمبر 17میں اوپن یونیورسٹی 72جامعات میں 5ویں نمبر پر موجود ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں