جی ایچ کیو پر حملہ بھارت کا مشن تھا جو تحریک انصاف نے پورا کیا، ترجمان پی ڈی ایم کا شدید وار

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ فیصلے کا وقت آن پہنچا ہے کہ پی ٹی آئی کے دہشت گردوں کو لگام ڈالی جائے، پی ٹی آئی سیاسی نہیں ایک دہشت گرد تنظیم ہے جس کا ایجنڈا پاکستان کی تباہی و بربادی ہے۔اپنے بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا 9 مئی کو تحریک انصاف کے شرپسندوں نے ملک کیساتھ جو کیا وہ بھارتی ہی کر سکتا ہے،

جناح ہاس، جی ایچ کیو پر حملہ بھارت کا مشن تھا جو عمران خان کے ٹائیگرز دہشت گردوں نے پورا کیا، کیا جناح ہاس لاہور کے حملہ آوروں کے ساتھ وہی کچھ کیا جائے گا جو زیارت جناح ہاس پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ کیا گیا یا ڈومیسائل تفریق آڑے آئی گا۔پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے مزید کہا ہے کہ ابھی تک جناح ہاس لاہور کے ماسٹر مائنڈ عمران خان حملہ آوروں سمیت محفوظ ہیں، 9 مئی کو جو کچھ ہوا منصوبہ بندی اور کپتان کی خواہش کے مطابق ہوا، سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کی اپیل کے باوجود عمران خان نے دہشت گردی کی مذمت نہیں کی، تحریک انصاف پاکستان کی آر ایس ایس دہشت گرد تنظیم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close