وفاقی تعلیمی بورڈ نے تمام امتحانات 13 مئی تک ملتوی کر دیئے

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی تعلیمی بورڈ نیموجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر تمام امتحانات 13 مئی تک ملتوی کر دیئے ہیں۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق سوموار 15 مئی کا پرچہ شیڈول کے مطابق ہو گا، وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے ملتوی پرچوں کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں کالجز او ریونیورسٹیز اگلے دو روز تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، میڈیکل کالجز کھلے رہیں گے جبکہ سکول بند یا کھلے رکھنے کا فیصلہ بھی جلد متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close