اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت 97 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا گیا۔چند بڑے شہروں اور صوبہ بلوچستان کے کچھ علاقوں کو ملا کر مردم شماری کا مجموعی طور پر صرف 3 فیصد پر کام جاری ہے، چیف کمشنر شماریات کی سفارشات کے پیش نظر چند شہروں اور بلوچستان کے علاقوں میں مردم شماری کے کام میں 15 اپریل تک توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب میں ڈیجیٹل مردیم شماری پر 99 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے، سندھ میں 98 فیصد، بلوچستان 82، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں 100 فیصد ڈیجیٹل مریم شماری مکمل کر لی گئی ہے۔اسلام آباد میں مردم شماری کا 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا، 156 میں 131 ضلعوں میں مردم شماری کا عمل مکمل ہو گیا ہے، مجموعی طور پر پاکستان میں 39.65 ملین گھرانوں میں سے 38.54 ملین گھرانوں کے افراد کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے۔بلوچستان میں 3.61 ملین میں سے 2.94 ملین، اسلام آباد میں 0.38 ملین میں سے 0.35 ملین گھرانوں کے افراد کا ڈیٹا حاصل کیا جا چکا، خیبرپختونخوا میں 5.74 ملین میں سے 5.67 ملین، پنجاب میں 19.21 ملین میں سے 19.08، سندھ میں 9.76 ملین میں سے 9.56 ملین افراد کا ڈیٹا حاصل ہو گیا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں