ایف آئی اے کی کاروائی ، جعلی ویزوں ،انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان گرفتار، پہچان سامنے آ گئی

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)اسلام آباد زون نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزوں اورانسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پکڑے جانے والے ملزمان میں مظہرعلی اور محمد عمران شامل ہیں۔دونوں ملزمان نے جمہوریہ چیک بھجوانے کیلئے تین شہریوں سے 78لاکھ روپے بٹورے تھے،ایف آئی اے کے مطابق ملزم مظہر علی کے خلاف متعدد انکوائریاں ہوری ہیں جبکہ مقدمات بھی درج تھے،

ترجمان نے بتایا کہ گرفتارانسانی اسمگلرزسادہ لوح لوگوں سے بھاری رقم لے کرجعلی ویزے دینے میں ملوث تھے۔ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close