سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم حملہ کیس کے ملزمان پر فرد جرم کیوں عائد نہ ہو سکی؟

اسلام آباد(آئی این پی)پیمرا کے سابق چیئرمین ابصار عالم پر حملہ کرنے کے کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔کیس کی سماعت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ہوئی، سماعت کی دوران کیس میں شریک ملزم رضوان علی اور حماد سلیمان کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

سماعت سول جج رفعت محمود خان نے کی، شریک 6 ملزمان میں سے 4 عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close