شہریوں کو یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری میں مشکلات کا سامنا حکومت نے عام شہریوں کے لیے سبسڈی بھی کم کر دی ہے، شہریوں کا شکوہ

اسلام آباد(آئی این پی) یوٹیلٹی اسٹورزپر خریداری کے لیے موبائل فون پر کوڈ موصول ہونے میں مشکلات کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد رعایتی اشیا کی خریداری سے محروم ہے اور انہیں اذیت کا سامنا ہے۔یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کی جانب سے موبائل فون پر رجسٹریشن اور کوڈ کے ذریعے خریداری کی شرط رکھی گئی ہے تاہم نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن (این ٹی سی) کے سسٹم میں خرابی کے باعث شہریوں کو کوڈ موصول نہیں ہو رہا ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ تین دن سے مسلسل اسٹورز کے چکر لگا رہے ہیں موبائل پرکوڈ ہی نہیں آرہا، پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پِس رہے ہیں اور حکومت نے عام شہریوں کے لیے سبسڈی بھی کم کردی ہے۔ دوسری جانب ترجمان یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کا کہنا ہے کہ این ٹی سی سسٹم میں مسئلہ ہے، جس کے باعث شہریوں کو کوڈ موصول ہونے میں مسائل کا سامنا ہے،کوڈ دیکھنے پر ہی اشیا فروخت کرسکتے ہیں۔ترجمان کے مطابق این ٹی سی کو کوڈ کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے،کوشش ہے کہ این ٹی سی کا مسئلہ حل ہونے تک شناختی کارڈ پر ہی براہ راست اشیا فروحت کی جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close