ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم حکم جاری کر دیا

اسلام آ باد (آئی این پی ) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ بغیر کسی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند نہ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے تعلیمی اداروں کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی صورتحال نارمل ہے اس لیے بغیر کسی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند نہ کیا جائے۔ تعلیمی اداروں کی بندش سے طلبا کا تعلیمی نقصان ہے، تدریسی عمل کو جاری رکھا جائے۔ افواہوں پر کان نہ دھریں، 8 نومبرکو بغیر کسی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا۔

یاد رہے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد کے تمام اسکولوں میں 8 نومبر کو چھٹی دی گئی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close