اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا انقلابی قدم، سب کچھ ڈیجیٹل ہو گیا

اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے موبائل ڈیجیٹل ایپ کا آغاز کیا ہے ۔اس موبائل ڈیجیٹل ایپ کی کامیاب ٹیسٹنگ مکمل ہو چکی ہیں۔جس کے ذریعے ایکسائز آفس کے فزیکل انسپکشن پوائنٹ پر گاڑی کے چیسز کا فوٹو لیا جائے گا، اور وہی فوٹو مینجمنٹ سسٹم میں ڈال کر گاڑی کی فزیکل انسپکشن کی تصدیق کی جائے گی۔

ڈائریکٹر ایکسائزاینڈٹیکسیشن بلال اعظم نے کہاہے کہ موبائل ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے گاڑی کی فزیکل انسپکشن کا آغاز باقاعدہ طور پر 19 ستمبر 2022 بروز سوموار کر دیا جائے گا ۔تمام شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے ذمہ دار شہری ہونے کے ثبوت دیتے ہوئے ایکسائز انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا جائے ۔اور گاڑی کی رجسٹریشن اور تبدیلی مالکیت کے وقت گاڑی اپنے ساتھ ضرور لے کر آئیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close